ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب آفٹرنون سکولوں کی بھی سخت مانیٹرنگ ہوگی

اب آفٹرنون سکولوں کی بھی سخت مانیٹرنگ ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض: اب آفٹرنون سکولوں کی بھی سخت مانیٹرنگ ہوگی،سینکڑوں آفٹرنون سکولوں کو چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کارکردگی سے مشروط  طور پرناقص معیارتعلیم ،کم اینرولمنٹ ،خراب نتائج والے آفٹرنون سکول بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق سکولوں میں طلباء کی اینرولمنٹ کے ساتھ اساتذہ کی بھی حاضری چیک ہوگی ، آفٹرنون سکولوں کو اپنا ریکارڈ مینٹین رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

گزشتہ تعلیمی سال میں بچوں کی حاضری کا موجودہ سال کی حاضری سے تقابلی جائزہ ہوگا،اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی حاضری کو بھی چیک کیا جائے گا،آفٹرنون سکولز میں موجود بجٹ اور ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا جائے گا،وزٹ کے دوران سکول بیسڈ ٹیسٹ کا بھی ریکارڈ چیک ہوگا۔

  ذرائع ابلاغ  کے مطابق اے ای او اور ڈپٹی ڈی ای او سکول چلانے یا نہ چلانے بارے اپنی رائے دیں گے، مانیٹرنگ آفیسر کی رائے مثبت نہ ہونے پر آفٹرنون سکول کو بند دیا جائے گا،آفٹرنون سکولز کو بند کرکے صرف مارننگ شفٹ کردی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاآفٹرنون سکولوں کی تصدیق کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا،پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولز کی تعداد 5ہزار سے زائد ہے۔