عابد چودھری: ملزمان کیخلاف کارروائی کی بجائےریلیف دینےکاایک اورواقعہ، سمن آبادکی رہائشی14سالہ لڑکی سےقریبی رشتہ دارکی مبینہ زیادتی،ایس ایچ او ثانیہ اور اے ایس آئی عفیفہ نے مبینہ طور پر درخواست تبدیل کردی۔
ملزمان کےخلاف کارروائی نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو درخواست دیدی، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ والدہ کی وفات کےبعدرشتہ داروں کےگھررہائش پذیرہوں۔
ایس ایچ اوثانیہ نےکہا میری مرضی کےمطابق درخواست دوگی تو کارروائی ہوگی،12روز بعد بھی ویمن پولیس سٹیشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا۔
رشتہ دارنےجنسی زیادتی کی،دادی اوروالد کوبتایاتوتشددکانشانہ بنایا گیا، درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔
لاہور؛ قریبی رشتہ دار کی 14سالہ لڑکی سے زیادتی، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا
17 Dec, 2024 | 12:21 PM