ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور  کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے پی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے بعد وزیراعلیٰ کی ایک ماہ کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔