ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں رواں سال کرائم گزشتہ سال کی نسبت 5فیصد بڑھ گیا

پنجاب میں رواں سال کرائم گزشتہ سال کی نسبت 5فیصد بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں کمی ،50ہزار کم مقدمات درج، شہر میں رواں سال 2لاکھ91ہزار700مقدمات درج ہوئے،گزشتہ سال پنجاب میں 10لاکھ 10ہزار مقدمات درج ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال3لاکھ51ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے،شہریوں کی جانب سےرواں سال10لاکھ67ہزارمقدمات کا اندراج کروایا گیا۔
پنجاب میں گزشتہ سال کی نسبت 56ہزارسےزائدمقدمات درج ہوئے،سنگین کرائم کےکیسز میں کمی لانے میں پولیس خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
صوبہ میں رواں سال ڈکیتی رابری کے دوران قتل کے 233 واقعات ہوئے،گینگ ریپ کے1262واقعات کے مقدمات تھانوں میں درج کروائے گئے۔
کم عمربچوں کےساتھ ریپ وزیادتی کے3880کیسز رپورٹ ہوئے،کم عمربچوں کےاغواکے2931مقدمات درج ہوئے،اغوا برائے تاوان کے85 ،اندھے قتل کے504کی ایف آئی آرزکا اندراج کروایا گیا،50لاکھ یا اس سے زائدکی 161وارداتیں رپورٹ ہوئی۔