وقاض احمد: گجرپورہ کے علاقے میں خاوند کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ، پولیس نے مقدمے میں نامزد مقتولہ کی ساس صباء کو حراست میں لے لیا۔
مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عبدالرحمن ،مقتولہ کا دیور دلاور تاحال گرفتار نہ ہوسکے،دو روز قبل گجرپورہ کے علاقے میں خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا تھا۔
مقتول طوبی کے والد یوسف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،مقدمے میں شوہر عبدالرحمن، دیور دلاور اور ساس صباء نامزد ہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مفرور ہیں،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔