لاہور؛ فوری انکم ٹیکس ٹربیونل میں اضافے کی منظوری

17 Dec, 2024 | 11:32 AM

شاہین عتیق: انکم ٹیکس کی اربوں کی ریکوری ،سینکڑوں کیسز زیر التوا ہونے کا معاملہ، وزارت قانون نے فوری انکم ٹیکس ٹربیونل میں اضافے کی منظوری دیدی۔
لاہور میں مزید 4 انکم ٹیکس ٹربیونل بنانے کی منظوری دی گئی، لاہور میں مزید4ٹربیونل قائم ہونے پر ٹربیونل کی تعداد14ہوگئی، وزارت قانون نے پنجاب بھر میں 15ٹربیونل بنانے کی منظوری دی۔
پنجاب بھر میں 15انکم ٹیکس ٹربیونل قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری، لاہور میں 5اسلام آباد میں 4ملتان میں ایک ٹربیونل قائم کیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں 15ٹربیونل بننے سے 157نئی آسامیاں پیدا ہوں گی، نئے ٹربیونلز کے قیام کا عمل ایک سے 2روز تک شروع ہو جائے گا۔

مزیدخبریں