ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 29 روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 403 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز گوشت 432 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 264 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 278 روپے کلو ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔