سٹی42:وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بامعنی مذاکرات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے نہ صرف اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی سے اپنے حالیہ خطاب کے دوران تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن وزیر اعظم کی پیشکش کو ایوان زیریں کے اسی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے توہین آمیز رویے کے ساتھ فوراً مسترد کردیا، حکومت سے مذاکرات کا آغاز عمران خان کو کرنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ماضی میں سیاسی مذاکرات کے حق میں تھے اور نہ اب دلچسپی رکھتے ہیں۔
مزید کہاکہ رانا ثنا اللہ کے نزدیک بامقصد مذاکرات اہم ہیں اور اس کی جانب آگے بڑھنا چاہئے لیکن مذاکرات کے راستے میں عمران خان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔