ویڈیو؛ ماہرہ خان اپنی دوسری شادی کی بات کرتے آبدیدہ ہوگئیں

17 Dec, 2024 | 11:01 AM

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ماہرہ خان نے حال ہی اپنے ایک انٹرویو میں اپنی پرسنل لائف کے بارے بات چیت کی اور اپنی دوسری شادی کے بارے بھی بتایا۔

اداکارہ سے انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ ایشیا میں آج کے دور میں بھی ایک ایسی عورت جس کے بچے بھی ہوں، اس کے دوسری شادی کرنے کے فیصلے کو زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے تو دوسری شادی کے موقع پر کوئی ایسا لمحہ جو آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، میں چاہتی تھی کہ شادی کی تقریب میں انٹری کے وقت وہ میرے ساتھ ہو تو اس نے میری خواہش پوری کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر بار جب میں نے زندگی میں اچھے کام کیے اور لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا تو اللّٰہ نے مجھے اس کا صلہ دیا۔

مجھے اپنی دوسری شادی کے موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ انسان کی زندگی میں جو بھی ہوتا ہے وہ اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے اور جو اللّٰہ کی مرضی ہوتی ہے اس میں یقیناََ انسان کی بھلائی ہوتی ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میری دوسری شادی میرے لیے بالکل ایسا ہی لمحہ تھا، میں شادی کی تقریب کے دوران مسلسل’الحمدللّٰہ‘ کہہ رہی تھی اور مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر محسوس ہو رہا تھا۔

مزیدخبریں