LDA ملازمین کو کوٹہ پلاٹ نہ دینے کا معاملہ, عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو طلب کرلیا

17 Dec, 2024 | 10:51 AM

 ملک اشرف: ایل ڈی اے ملازمین کو کوٹہ پلاٹ نہ دینے کا معاملہ،ہائیکورٹ نےڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

  تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اےکوآئندہ سماعت پرپیش ہونےکاحکم دیا گیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد سرور سمیت دیگرکی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار ایل ڈی اے ملازمین اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔

  وکیل درخواست گزار نے کہا کہ2008میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی،واسا ملازمین کو 2008 کی قرعہ اندازی میں نظر انداز کیا گیا ۔
   موقف ہائیکورٹ نے واسا ملازمین کو شامل کرکے قرعہ اندازی کرنے کا حکم دیا ، ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ قرعہ اندازی نہیں کرائی ۔

   پنجاب حکومت کے لاء افسر نے استدعاکی کہ عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ،عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئےمہلت دی جائے۔
عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے مہلت دے دی ،کیس کی مزید سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں