ملک اشرف: وزیراعظم شہبازشریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب ہرجانے کے دعویٰ،لاہورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ کےجج کاگواہوں کوجرح کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ برقرار ہے،شہبازشریف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔
عدالت نےریمارکس دیئے کہ ماتحت کورٹ کسی فریق کابیان ذاتی حیثیت یا بیان حلفی کے ذریعے کر سکتی ہے۔
جسٹس چودھری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ سنایا،بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے گواہوں پر جرح کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔