ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھارت میں معاملات طے، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج متوقع

پاکستان بھارت میں معاملات طے، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے،ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے ،جس کے بعد آج حتمی اعلان متوقع ہے۔

چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی،ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

کچھ روز قبل خبریں سامنے آئیں تھی کہ گزشتہ ہفتے چھٹی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا تھا،ادھر ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔