شوبز کی پارٹیوں میں کیوں نہیں بلایا جاتا؟اداکار منوج پاجپائی نے خاموشی توڑ دی

17 Dec, 2024 | 10:12 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے مشہور اداکار منوج پاجپائی نے پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق منوج پاجپائی نے حال ہی میں بالی ووڈ کی پارٹیوں میں شریک نہ ہونے کے بارے میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں ان کے شرکت نہ کرنے کو ایک قسم کی ’بے عزتی‘ یا ’جرم‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، انہیں ایک انتہائی مغرور شخص سمجھا جاتا ہے جبکہ ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ تنازعات سے بچنے کے لیے نہ پارڑیز میں شرکت کرتے ہیں اور نہ کسی ایوارڈ شو کی تقریب کا حصہ بنتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جاتا، اور اب تو لوگ مجھے مدعو بھی نہیں کرتے، کیونکہ انہیں احساس ہو گیا ہے کہ جب مجھے شرکت نہیں کرنی تو مجھے بلاد کر اپنی بے عزتی کیوں کروائیں جس پر میں مطمئن ہوں، ان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ براہ مہربانی مجھے کال نہ کریں کیونکہ میں رات دس ساڑھے دس بجے تک سونا پسند کرتا ہوں اور میں ہمیشہ جلدی صبح جاگتا ہوں۔

مزیدخبریں