سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،16 دہشت گرد گرفتار

17 Dec, 2024 | 10:05 AM

عرفان ملک: سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 118 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 16 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق   انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  لاہور،بہاولپور،منڈی بہاؤ الدین ،میانوالی و دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں،لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہےملزم سے اسلحہ ،بارودی مواد برآمد ہوا،دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم ،حفاظتی فیوز تارڑ ،نقدی برآمد ہوئے۔

  گرفتار دہشت گردوں میں طفیل ،صدیق ،شبیر الحق ،محمد ابراہیم ،عبدالرشید و دیگر شامل ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ،رواں ہفتے میں 4480 کومبنگ آپریشنز کے دوران431 مشتبہ افراد گرفتار ،کومبنگ آپریشنز کے دوران 144842 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

مزیدخبریں