ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق 36 سالہ ٹم ساؤتھی نے ہیملٹن میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔

ٹم ساؤتھی نے آخری ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے کیریئر میں انہوں نے 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹم ساؤتھی 161 ون ڈے اور 123 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

فاسٹ بولر اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹم ساؤتھی نے وائٹ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔