ویب ڈیسک: وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کے روز وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت کی کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔