ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک؛ سفاک ملزم کےخنجر کے وار سے تین افراد قتل، پانچ زخمی

 کرک؛ سفاک ملزم کےخنجر کے وار سے تین افراد قتل، پانچ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نوجوان نے خنجر کے وار کرکے تین افراد کو قتل اور پانچ کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کا باپ، بھائی اور بھتیجی شامل ہیں، جبکہ بھابی اور بھتیجیاں زخمی ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فیضان آئس کے نشے کا عادی ہے، ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق حالیہ دلخراش واقعہ ملنگ بابا کالونی میں پیش آیا، زخمیوں میں دو بچیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔