ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی،موٹروے ایم 2 اور ایم 3 بند

شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی،موٹروے ایم 2 اور ایم 3 بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک اور ایم 3 لاہور سے ننکانہ تک بند کر دی گئی ۔

 ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے موسم میں حفاظتی تدابیر کے تحت یہ فیصلے کیے گئے تاکہ عوام کا محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔

 ترجمان کے مطابق شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کم ہوتی ہے اور سفر کے لیے بہترین اوقات ہوتے ہیں، ڈرائیور حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

 موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کے دوران تمام ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔