ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ، پی ٹی اے کا دعویٰ

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ، پی ٹی اے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2024 تک براڈبینڈ صارفین کی تعداد 14کروڑ 23 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی،ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19کروڑ 60 لاکھ صارفین ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال ٹیلی کام شعبے کو 955 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ سال 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے ہیں جب کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔

گزشتہ سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔

پی ٹی اے نے ایک سال میں 19 ہزار730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کیں، پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 شکایات موصول ہوئیں۔