شانگلہ ؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

17 Dec, 2024 | 09:29 AM

ویب ڈیسک:شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر حملہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید اور محرر سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔

شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شامل ہیں،پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں