جمال الدین: 9مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے کامعاملہ، 9مئی کے 18ملزمان کے ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
عدالت نے ضمانت میں ضامن بننے والوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نوٹس جاری کئے۔
عدالت نے اہم ریمارکس دیے کہ ملزمان ضمانت کرانےکےبعد پیش نہیں ہورہے،کیونکہ نہ آپ کے ضمانتی مچلکےکی رقم بحق سرکاری ضبط کرلی جائے ،عدالت نے نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا اگر پیش نہ ہوئے تو عدالت ضامن کی گرفتاری کاحکم دے سکتی ہے۔