لاہور؛چلڈرن ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک آپس میں ٹکرا گئے

17 Dec, 2024 | 09:18 AM

فاران یامین:رات گئے لاہور کی سڑکوں پر ریس لگانے کا خونی کھیل، تیز رفتار ٹرک ریس لگاتے ہوئے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ حادثے میں دونوں ٹرک ڈرائیور سوار شدید زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور ریس لگاتے ہوئے زگ زیگ ڈرائیونگ کر رہے تھے،
چلڈرن ہسپتال کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر دوسرے ٹرک سے ٹکراگیا،خوفناک حادثے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،حفاظتی جنگلے بھی اُکھڑ گئے.
متاثرہ ڈرائیور کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک سے نکالا،حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ز کی فرار کی کوشش ،ایک کو شہریوں کو پکڑ لیا.

مزیدخبریں