’اپلائیڈ فار‘گاڑی مالکان کیلئے بری خبر، سخت احکامات جاری کردیے گئے

17 Dec, 2024 | 09:14 AM

فاران یامین: غیر نمونہ نمبرپلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم، ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق رواں سال غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹس پر 2 لاکھ 21 ہزار چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،آج سے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ،بوگس ،نمبر واضح نہ لگانے والوں کو بھاری جرمانوں کا حکم دیا گیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں ،شہری ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگالیتے ہیں۔
نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی ،واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا، موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے،ایسی وہیکلز کےخلاف کارروائی کرنے سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

مزیدخبریں