امریکہ؛15 سالہ طالبہ نے ٹیچر ،طالبعلم کو قتل کرکے خودکشی کرلی

17 Dec, 2024 | 12:04 PM

ویب ڈیسک:امریکی ریاست وسکونسن کے سکول میں ہونے والی فائرنگ میں سکول طالبہ ملوث نکلی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے ایک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جب کہ 6 زخمی افراد ہیں۔ 

پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےاسکول میں فائرنگ کرنے والی اسکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے  اسکول میں فائرنگ کی جگہ سےہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور  2کو اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’"ناقابل قبول‘ قرار دیا اور گن کنٹرول قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

قبل ازیں یہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور ممکنہ  طور  پر سکول کا طالب علم تھا۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور  اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

مزیدخبریں