ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی دکھ بھری داستان

یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی دکھ بھری داستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ جس کشتی پر سوار تھےاس کے نہ انجن ٹھیک تھے، نہ واکی ٹاکی نہ جی پی ایس درست حالت میں تھے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی کشتی میں 84 افراد سوار تھے، بپھرے سمندر کی اونچی لہروں میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

متاثرین نے مزید بتایا کہ درجنوں پاکستانی ہماری آنکھوں کے سامنے ڈوب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارگو شپ نے ہمیں بچایا، کپڑے، موبائل سمیت سارا سامان بہہ گیا، مدد کی جائے۔