ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی ٹی او عمارہ اطہر نے  ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے  اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں یا ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ "آج سے غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔" رواں سال کے دوران، 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹس پر جعلی یا غیر واضح نمبر ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی اجازت بھی ہرگز نہیں ہوگی۔ عمارہ اطہر کے مطابق ایسی وہیکلز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔"