رجب بٹ کے اداکاری کے میدان میں بھی جلوے، چاہنے والے حیران رہ گئے

17 Dec, 2024 | 08:38 AM

ویب ڈیسک:ویب ڈیسک:عام شہری کی طرح زندگی گزارنے والے رجب بٹ آج ایک سپرسٹار، اور معروف یوٹیوبر بن چکے ہیں، وہ آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے شادی پر دوست، احباب نے بے تحاشا پیسے لٹائے، رجب بٹ کی شادی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رجب بٹ نے پہلے پہل تو دیگر یوٹیوبرز کی طرح فیملی وی لاگنگ شروع کی جس میں وہ اپنی فیملی کو بھی دکھاتے تھے، لیکن پھر قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہوجائے تو اسکے وارےنیارے ہوجاتے ہیں۔

 ایسا ہی کچھ رجب بٹ کے ساتھ بھی ہوا، یہ فیملی ویلاگنگ کا یہ آغاز دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں اتنا مقبول ہوا کہ آج رجب بٹ کو پاکستان کا ہر بچہ بچہ جانتا ہے یہی وجہ تھی کہ انکے ویلاکنگ ویوز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا گیا۔

رجب بٹ کو آج تک صارفین صرف ویلاگنگ تک ہی جانتے تھے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں وہ اسکرین پر بھی اپنے جلوے بکھیر چکے ہیں، جی ہاں اس بات کا انکشاف خود انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کیا، رجب بٹ نے چند ہفتوں قبل اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر بات کرتے ہوئے ان راز کو بھی فاش کردیا۔

  اداکاری کی مہارت کا انکشاف کرتے ہوئے رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں جبکہ وہ ایک ماڈل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

رجب بٹ کے مطابق انہوں نے تقریباً 10 سال قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی کیساتھ ایک ڈراما کیا تھا جس میں انکا لیڈ رول کافی پسند کیا گیا، اس پراجیکٹ پر نظر ڈالی جائے تو رجب بٹ اور کنزہ ہاشمی کا یہ ڈراما ’رانی’ تھا جو 2008 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا تھا،اگرچہ کہ اداکاری کا یہ تجربہ رجب بٹ کیلئے پہلا تھا لیکن انکی وجۂ شہرت نہ بن سکا اور یوٹیوب وی لاگنگ نے انہیں شہرت بخشی۔

مزیدخبریں