ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی سے کیا رشتہ؟ اداکارہ عائشہ آفریدی نے بتا دیا

شاہد آفریدی سے کیا رشتہ؟ اداکارہ عائشہ آفریدی نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ ’’بے بی باجی کی بہوئیں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ آفریدی نے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

عائشہ آفریدی نے کہا کہ مجھ سے سب پوچھتے ہیں کہ آپ کا شاہد آفریدی سے کوئی رشتہ ہے؟ مجھے کمنٹس بھی آتے ہیں میں بتاتی ہوں کہ میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے میں عائشہ آفریدی ہی ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ بے ’بی باجی کی بہوئیں‘ کرنے کے بعد بھی گھر والوں کا کوئی رسپانس نہیں ہے لیکن وہ مجھ پر فخرکرتے ہیں، ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ادکاری کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ٹیم بہت اچھی ہے، پہلے کمرشل کرتی تھی اب ڈراموں کی پیشکش ہوتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

عائشہ آفریدی نے کہا کہ میرا یہی خواب تھا کہ اداکارہ بنوں اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے.