ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا کی اہم پیشگوئی

سینیٹر فیصل واوڈا کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے ہی سر انجام دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان سیاسی معاملات بعد میں، آنے والے دنوں میں وزیراعظم اور بلاول صاحب کی ملاقات ہوتے دیکھ رہا ہوں جبکہ مولانا صاحب کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور باپ کی نمائندگی کا معاملہ بھی طے ہو جائے گا، ان شاء اللہ میں یہ سب ہوتا ہوا بہت جلد دیکھ رہا ہوں اور یہی طریقہ ہے بات چیت سے آگے چلنے کا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا امید کرتا ہوں کہ میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔