سٹی42: ارجنٹائن میں شدید طوفان کے دوران تیز ہواؤں کے باعث بیونس آئرس ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ سپورٹس کلب کی چھت گرنے سے میں 13 اموات ہو گئیں۔
ارجنٹائن میں طوفان کے دوران ائیرپورٹ پر کھڑے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثہ مین دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا۔ طوفان کے نتیجہ میں باہیا بلانکا میں سپورٹس کلب کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مختلف شہروں میں انتہائی تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کے سبب بجلی کی ٹرانسمشن کے نطام اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا۔ برقی رو معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی اٹھانا پڑی۔
ارجنٹائن کےریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ساحلی شہر باہیا بلانکا میں ہفتے کے روز ایک شدید طوفان سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے، باہیا بلانکا میں طوفان سے ایک اسپورٹس کلب کی چھت گر گئی، تمام اموات اسی حادثہ میں ہوئیں۔
میئر کے دفتر کے حکام کے مطابق باہیا بلانکا میں شدید بارش اور ہوا کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت گر گئی جہاں سکیٹنگ کا مقابلہ ہو رہا تھا۔
میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا، "بدقسمتی سے، ایمرجنسی سروس نے باہینسی ڈیل نورٹ کلب میں 13 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ فائر مین جائے وقوعہ پر کام کر رہے تھے جہاں لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے تھے۔
شہر میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ (87 میل فی گھنٹہ) سے زیادہ کی ہوائیں چلنے کی اطلاع ملی، اس کے کچھ حصے بجلی سے محروم ہو گئے۔
بتایاگیا ہے کہ طوفان گزشتہ روز بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا تھا جہاں ہواوں کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، اس دوران کئی گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں جبکہ بیونس آئرس ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔