ڈاکوؤں سے مقابلہ میں پولیس اہلکار کی شہادت کا واقعہ، تھانہ رمنا کا ایس ایچ او معطل

17 Dec, 2023 | 10:41 PM

فرزانہ صدیق: پولیس کے کانسٹیبل کی ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئےبیٹے سمیت شہادت کے واقعہ کے بعد  ایس ایچ او تھانہ رمنا عالمگیر خان کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع  نے بتایا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا شہید اشرف اسی وقت ڈیوٹی سے واپس آیاتھا۔

اشرف کو دو جبکہ سے بیٹے کو تین گولیاں لگیں۔

انہی حملہ آوروں نے یہاں سے دو موٹر پہلے بھی چوری کئے تھے۔

دو میں سے ایک موٹرسائیکل شہید ہونے والے کانسٹیبل اشرف کا تھا جو  ایک ہفتہ قبل چوری ہوا تھا۔

ملزمان نے واردات سے قبل دو چکر لگائے ۔ پولیس کا ملزمان کی تلاش میں کیمروں کے ذریعے ترنول تک پیچھا ۔ ملزمان جس موٹر سائیکل پر فرار ہوئے اس کی نمبر پلیٹ نہیں تھی.

مزیدخبریں