ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور بیٹے کا سرکاری اعزاز کے ساتھ جنازہ

17 Dec, 2023 | 08:56 PM

This browser does not support the video element.

فرزانہ صدیق: اسلام آباد پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے  ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ پولیس لائنز  ہیڈکوارٹرز میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔  

نماز جنازہ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران   اور عوام نے شرکت کی۔شہید کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں تدفین کےلیے روانہ کردیا گیا۔آج صبح راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش پر دونوں باپ بیٹا فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے بیٹے سمیت شہید ہو جانے والے ہیڈ کانسٹیبل  اشرف خان کے لواحقین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
 رمنا کے علاقہ میں ڈاکوؤں  کے ہاتھوں پولیس کانسٹیبل اور ان کے بیٹے کی شہادت کے واقعہ کا دوہرے قتل کا مقدمہ شہید اہلکار کے بھانجے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہید پولیس اہلکار کا ایک ہفتے قبل فلیٹس کی بلڈنگ کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری ہوا تھا ، شہید پولیس اہلکار نے آج صبح دو مشکوک افراد کو پارکنگ میں دیکھا ۔ شہید پولیس اہلکار کو شک گزرا کہ یہ موٹر سائیکل چور ہیں۔ شہید پولیس اہلکار نے ملزمان کی طرف دوڑ لگائی اور ایک کو پکڑ لیا ۔

ملزم کے دوسرے ساتھی نے موٹر سائیکل میں چھپائے ہوئے پسٹل سے فائرنگ کر دی۔

شہید اہلکار کا بیٹا ذیشان والد کی مدد کے لئے آیا تو وہ بھی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔ملزمان باپ بیٹے کے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں