ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کے لڑکے یو اے ای کو دبئی میں ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ ڈھاکہ لے گئے

Bangladesh, UAE, City42, Dubai Stadium, Home Wicket, ICC Under19 Asia Cup.
سورس: X
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش کے لڑکے متحدہ عرب امارات کو 195 رنز سے ہرا  کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایشیا کپ ڈھاکہ لے گئے۔
آج دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کی ہوم وکٹ پر خوب پٹائی کی اور 282 رنز بنائے۔ UAE-U19 نے ACC مینز U19 ایشیا کپ کے گرینڈ فائنل میں بنگلہ دیش-U19 کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کا موقع بنگال ٹائیگرز کو دینا میزبان  ٹیم کو بہت مہنگا پڑا۔ انہیں ایسا ٹارگٹ مل گیا جس کا تصور کر کے ہی یو اے ای کے بیٹر بدحواس ہو گئے۔

بنگلہ بیٹرز نے 283 رنز کا ہدف دیا تو بنگلہ دیش کے باؤلروں نے بھی کم نہ کی اور  ،یبزنوں کی بنائی ہوئی وکٹ پر ہی ان کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔ متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر  ہو گئی۔
فائنل میں 129 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے عاشق الرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ایشیا کپ کے سیمی فائنلز میں یونائٹڈ عرب ایمرٹس کی ٹیم پاکستان کی اچھی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ بنگلہ دیش کے ٹائیگرز نے بھارت کی بہترین ٹیم کو ہرا کر فائنل میں آئی تھی۔