اقصیٰ سجاد: استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام اپر مال آفس کلب میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ساتھ جڑے لوگوں کی ہمیشہ خدمت کرتے رہیں گے،سیاست سے بالاتر ہو کر ہم سب نے کام کرنا ہے۔جن لوگوں نے برا کیا وہ آج مکافات عمل کا شکار ہیں، 8 فروری کے دن کس کے مقدر میں ہار جیت ہو گی اس سے صرف اللہ واقف ہے۔
عبدالعلیم خان ے مزید کہا کہ حکومت میں آکر 300 یونٹ تک بجلی کے بل ادا کریں گے، کچی آبادیوں کو مالکان حقوق فراہم کریں گے اور حلقہ کے اندر سپورٹس سٹیڈیم بنایا جائے گا۔