باغبانپورہ، چار افراد کے قتل کا واقعہ، سید محسن نقوی نےنوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

17 Dec, 2023 | 04:10 PM

Imran Fayyaz

 (علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے باغبانپورہ میں 4افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ آخری منٹ سٹاپ کے قریب شادی ہال کے باہر فائرنگ کر کے سابقہ شوہر نے  خاتون سمیت 4 افراد کو قتل  جبکہ دو   کو زخمی کر دیا تھا   ،افسوسناک واقعے پر وزیراعلی سید محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے  رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی نے مقتولین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت دی اور  شادی ہالز میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کا حکم  بھی دیا۔

مزیدخبریں