((عابد چوہدری))باغبانپورہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل،دو زخمی،پولیس نے واردات کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا،ملزمان گرفتار ہوئے نہ بارہ گھنٹے بعد مقتولین کا پوسٹ مارٹم ہوسکا۔
باغبانپورہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کا معاملہ،پولیس نے مقتول محبوب کے بھائی فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ ایک نامزد ، 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں قتل،اقدام قتل و دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کر لی گئیں۔مقتولہ کرن کی 2 سال پہلے ملزم سلمان سے طلاق ہوئی تھی۔ تاحال ملزمان گرفتار ہوئے نہ 12 گھنٹے بعد مقتولین کا پوسٹ مارٹم ہوسکا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات ہ لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں آخری منٹ سٹاپ کے قریب شادی ہال کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا تھا۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں ایک 55 سالہ خاتون اور ایک 5 سالہ بچہ ہے جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم سلمان نے اپنی سابقہ بیوی کرن، اسکی بہن 20 سالہ طیبہ، والد 50 سالہ محبوب اور بھائی عبداللہ کو شادی ہال کے باہر فائرنگ
کر کےقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔