ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو رمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، تجاوزات مافیا کو 48 گھنٹے کی مہلت

لاہو رمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، تجاوزات مافیا کو 48 گھنٹے کی مہلت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) حکومت پنجاب کا تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ الٹی میٹم ختمُ ہونے پر باقی تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کاروائی کا آغاز منگل سے ہو گا۔

وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر , اسسٹنٹ کمشنرز اورپولیس حکام نے شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی اسسٹنٹ کمشنر او رایس پی حضرات کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردیں ۔انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعائیت نہیں ہوگی، سختی کرنی پڑی تو کریں گے۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ48 گھنٹے کی مہلت کے بعد لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کریک ڈاؤن شروع ہو جائے گاکیونکہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہےاور بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی اجلاس میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔