ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید، 90 گرفتار کر لئے گئے۔

گزشتہ رات جبالیہ، خان یونس اور رفح سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں میں مزید 35 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

صہیونی فوج نے غزہ کے چرچ پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسیحی ماں اور بیٹی مارے گئے۔شمالی غزہ میں بمباری سے مزید دو گھر تباہ ہوئے چودہ افراد شہید ہوگئے۔

سات اکتوبر سے اب تک 19 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال پر پھر دھاوا بولا اور عرب میڈیا کے مطابق 90 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی اسنائپرز نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی صحافی کو شہید کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی کے لیے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی ”موساد“ کے سربراہ نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور ممکنہ نئی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی ہے۔

یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بھی حماس سے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفل سے حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔

 القسام بریگیڈز نے حملوں کی ویڈیو جاری کی اور اسرائیلی فوج کی ایم 16 رائفل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔