ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانبدار وزیروں کو برخواست کرنے کی درخواست، الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم، 2 کابینہ ارکان  کو نوٹس بھیج دیئے

City42, Election Commission of Pakistan, Federal Interim Government, Ahad Cheema, Fawad Hasan Fawad, Anwar ul Haq Kakar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف انتخابات کی شفافیت برقرار رکھنے  کے لئے نگراں وفاقی حکومت میں شامل مسلم لیگ نون کی قیادت سے قریبی تعلق رکھنے والے دو ارکان کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ 

ْذمہ دار ذرائع کے مطابق  نگراں وفاقی وزرا  کو ہٹانے کی درخواست میں مبینہ جانبدار وزرا کو نگراں وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا  کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے اس درخواست کی سماعت پرسوں 19 دسمبر کو  دوپہر ایک بجے کرنے کا حکم دیا ہے اور اس درخواست کی سماعت میں شامل ہونے کے لئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو بھی سماعت کے وقت پر پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ۔

  الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی تاہم عملاً انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔