اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں،حمزہ شہباز

17 Dec, 2022 | 10:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف  نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں۔

 اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پچھلے کئی ماہ سے پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے،اداروں اور انکے سربراہان پر جھوٹے الزامات لگا کر  اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

عمران خان کی ہر چال کا سیاسی ، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا،مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے۔ہم الیکشن کے لئےہر دم تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کے لئے اٹھائے قدم کا بھرپور راستہ روکا جائے گا۔ 

مزیدخبریں