بڑےپیمانے پر جعلسازی، ذہین طلبا کا مستقبل داؤ پر

17 Dec, 2022 | 09:47 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: میرپورخاص میں بارہویں جماعت کےامتحانی نتائج رشوت لے کر تبدیل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میر پور خاص بورڈ برکت علی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر غلام علی سمیت 4 افسران کو معطل کردیا۔ بورڈ کے 8 دیگر افسران و اہلکاروں کے بھی تبادلے کردیے گئے۔

چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بارہویں جماعت کےنتائج رشوت لے کر بدلے گئے، والدین نے شکایت کی تھی کہ جو طلبہ پڑھتے نہیں تھے انہوں نے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ سیکریٹ برانچ کا ریکارڈ چیک کرنے پر بڑےپیمانے پر جعلسازی سامنےآئی۔

مزیدخبریں