عمران خان پر حملہ ایک سوچا سمجھا پلان اور سازش تھی، مشیرداخلہ پنجاب

17 Dec, 2022 | 08:47 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفرازچیمہ  نے کہا ہے کہ عمران خان پرحملہ کرنے والا نہ جنونی ہے نہ کوئی سیاسی و سماجی کارکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمشیرداخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان پرحملہ کرنے والا نہ جنونی ہے نہ کوئی سیاسی و سماجی کارکن ہے، کچھ جماعتیں اس کومذہبی اور جنونی رنگ دینا چاہ رہی ہیں۔

 مشیرداخلہ نے کہا کہ فرانزک رپوٹ کے مطابق حملہ آور دو یا اس سے زائد تھے، عمران خان پر حملہ ایک سوچا سمجھا پلان اور سازش تھی، سازش میں وہ سب شامل ہیں جو عمران خان کے خلاف مذہبی پراپیگنڈا کر رہے تھے، جے آئی ٹی نے جو تفتیش کی اس کی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرادی جائےگی، اگر وہ دوبارہ پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ تسنیم حیدر نے جو  بیان دیا ہے اس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، ان کے وکیل نے بتایا ہے کہ تمام ثبوت لندن پولیس کوپیش کردیےہیں۔

مزیدخبریں