(شہزاد خان ابدالی)حکومت غریب کے تن سے لنڈے کے کپڑے بھی اُتارنے پر تل گئی، لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ سے 25 روپے فی کلوگرام ملنے والے کپڑوں پر250 روپے ٹیکس لگا دیا۔
حکومت لاہور سمیت ملک بھر کے غریبوں کے تن سے لنڈے کے کپڑے اتارنے پر تل گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ سے 25 روپے فی کلوگرام ملنے والے کپڑوں پر1 ڈالر فی کلوگرام ٹیکس لگا دیا۔ لنڈے بازار کے تاجر غریبوں کے لباس پر بے تحاشا ٹیکس لگنے پر سٹپٹا گئے۔ صدر نعیم بادشاہ نے کہا کہ غریبوں کو ویسے ہی زہر دیدیں ۔
لنڈے بازار کے تاجروں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے تھے کہ کپڑے بیچ دوں گا، مگر مہنگائی ختم کروں گا، اپنے کپڑے تو بیچے نا اب غریبوں کے کپڑے اتارنے پر اتر آئے ہیں۔ لنڈے بازار کے تاجروں نے کہا کہ ایسا ظلم نہیں ہونے دیں گے۔
لنڈے بازار کے تاجروں نے کہا کہ اگر حکومت نے استعمال شدہ کپڑوں پر بھاری بھرکم ٹیکس واپس نہ لیا تو پھر سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا اور تجربہ کاروں کی حکومت کو چلتا کریں گے۔
لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس میں ہوشربا اضافہ
17 Dec, 2022 | 07:16 PM