ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانیہ شاہ کیس، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

Notice issued to FIA investigating officer
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے پر عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔اس حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ حاصل نہیں کیا، گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے 19 دسمبر تک تحقیقات مکمل کریں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے جیل آفیسر کی موجودگی میں تحقیقات کی جائے، اس کے علاوہ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی قانون کے مطابق تعاون کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر