ویب ڈیسک: چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔