ویب ڈیسک: چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔
عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔ عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 17, 2022
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔