شہریوں پر ایک اور مہنگائی بم آن گرا

17 Dec, 2022 | 06:23 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری، آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ نہ تھم سکا ، 15 کلو کے آٹے کا تھیلا مزید 49 روپے مہنگا ،50 کلو کا چینی کا تھیلا بھی 20 روپے مہنگا ہوگیا۔صارفین مہنگائی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔
شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سونامی ٹھاٹھیں مارنے لگا ہے،حکومت عوام کی تکلیفوں سے بے خبر ہوگئی ہے،عوام کے دکھ درد سمجھنے کے دعویداروں کی حکومت میں آٹا بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ 15 کلوکے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 49 روپے بڑھ کر 1699 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50 کلوکا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوکر 4570 روپے کا ہوگیا ہے۔اب ہول سیل منڈی میں کریانہ فروشوں کو چینی 91 روپے 40 پیسے میں ملے گی، چینی 2 روپے کلو مہنگی ہوکر 97 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
 

مزیدخبریں