ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار ٹانگوں والی بچی! حیران کن خبر

Birth of a four-legged baby girl
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بچی کی پیدائش نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں آرتی کمپو نامی خاتون نے مقامی اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا جس کی 4 ٹانگیں ہیں۔ اس حوالے سے اسپتال کے سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے ایس دھکد کا کہنا ہے کہ بچی کو جسمانی بیماری اسچیو پاگس (Ischiopagus) ہے جس سے اس کے جسم میں پیدائش کے وقت دو اضافی ٹانگیں بھی جڑ گئی ہیں تاہم دونوں اضافی ٹانگیں غیر فعال ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون اور بچی کو دیکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ بچی صحتمند ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلوگرام تھا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، اگر بچی میں کوئی اور بیماری نہ ہوئی اور بچی صحتمند ہوئی تو اس کی اضافی دو ٹانگیں آپریشن کے ذریعے ہٹا دی جائیں گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر