ویب ڈیسک: مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ عمران خان اور اُن کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اپنے فیصلے کا اعلان کچھ دیر میں کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔