پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے لگا

17 Dec, 2022 | 11:51 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے لگا ، ماہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اس سے کہیں زیادہ تھا ۔

 ا سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق  نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ 19 ماہ کے دوران سب سے کم رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں یہ خسارہ 86 فیصد کم ہے کہ جس میں ایک ارب 92 ڈالر کا خسارہ ہوا تھا جبکہ  اکتوبر کے مقابلے میں کہ خسارہ تقریبا 56 فیصد کم ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ1 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ خسارہ 7 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔

 مرکزی بینک کے مطابق اس خسارے میں کمی کی وجہ درآمدات میں کمی ہے جو اس عرصے کے دوران 16 فیصد کم رہیں یعنی اس عرصے میں صرف 4 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئیں۔

مزیدخبریں